امریکا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو خود کش ڈرون کی فراہمی پر ایران کے 7 اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔
باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے 7 اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا جن پر روس کو فراہم کیے گئے ڈرونز تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جرمنی نے یوکرین کو لڑاکا طیارےدینےسےانکارکردیا
بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ہوائی جہاز کے انجنوں کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ والا ادارہ، اسلامی انقلابی گارڈ کور ایرو اسپیس فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور ریسرچ اینڈ سیلف سفینسی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پرواز مادو نفر کمپنی، پیرا پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری، اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔
امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایران کی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں (یو اے وی) روس کو یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے منتقل کی جا رہی ہیں،یہ سرگرمی امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔
یورپ آگ سے کھیلنے کی ہمت نہیں رکھتا: ایران
یاد رہے کہ یوکرین نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ ان کے علاقے میں گرنے والے ڈرونز ایرانی ساختہ ہیں جس کی تصدیق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے بھی کی تاہم ایران نے پہلے تو انکار کیا تاہم بعد میں ان ڈرونز کی روس کو فراہمی کو قبول کرلیا تھا۔
روس کے یوکرین پرحملے کے قریباً ایک سال بعد اتحادیوں نے کروزمیزائلوں اورایرانی ساختہ کامیکاز ڈرونزکا توڑ کرنے کے لیے ہدف ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے-
رواں ماہ کے اوائل میں کینیڈا نے اعلان کیاتھا کہ وہ یوکرین کے لیے امریکی ساختہ نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹوایئرمیزائل سسٹم (ناسامس) خرید کرے گا۔ ناسامس مختصرسے درمیانی فاصلے تک زمین پر مبنی فضائی دفاعی نظام ہے جو ڈرون، میزائل اورلڑکاطیاروں کے حملوں سے تحفظ مہیّاکرتا ہےامریکانے یوکرین کودوناسامس مہیّا کیے ہیں اورمزید بھی مہیا کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔
ممکنہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سےلڑی جائےگی،تفیصلات آگئیں
برطانیہ،امریکااورنیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کوریتھیون ٹیکنالوجی کارپوریشن کے پیٹریاٹ جیسے زمین پرمبنی دیگرفضائی دفاعی نظام مہیّاکرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ روس کے فضائی حملوں کا توڑ کیا جاسکے۔