نیویارک: میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے ” بی بی سی” کے مطابق امریکی دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے 4 طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہےوہ جلد این لیسلی اسمتھ سے منگنی کرنے والے ہیں جو کہ میڈیا انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

92 سالہ مسٹر مرڈوک، اور 66 سالہ مس اسمتھ ستمبر میں کیلیفورنیا میں اپنے انگور کے باغ میں ایک تقریب میں ملے تھے وہ گزشتہ سال چوتھی بیوی جیری ہال سے الگ ہو گئے تھے۔

مرڈوک نے نیویارک پوسٹ کو بتایا، جو اس کی اپنی اشاعتوں میں سے ایک ہے کے کالم نگار سنڈی ایڈمز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اسمتھ سے ستمبر میں ملے تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی اور اب جلد شادی کرنے والے ہیں میں محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرا آخری رشتہ ہوگا اور میں خوش ہوں۔

دی فاکس نیوز کارپوریشن کے بانی نے بتایا کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے آخر میں ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے مرڈوک کی شادی اس سے قبل سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے چھ بچے ہیں۔

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی اپنی چوتھی بیوی، سابق ماڈل جیری ہال سے گزشتہ سال اگست میں علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد اب یہ ان کی پانچویں شادی ہوگی جبکہ محترمہ اسمتھ کے مرحوم شوہر چیسٹر اسمتھ تھے، جو ایک ملکی گلوکار اور ریڈیو اور ٹی وی کے ایگزیکٹو تھے۔

اسمتھ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ہم دونوں کے لیے یہ خدا کا تحفہ ہے۔ ہم گزشتہ ستمبر میں ملے تھے14 سال پہلے میرے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا روپرٹ کی طرح، میرے شوہر بھی ایک تاجر تھے اس لیے میں روپرٹ کی زبان بولتی ہوں۔ ہم ایک جیسے عقائد رکھتے ہیں۔

دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری

مسٹر مرڈوک، جن کی پہلی تین شادیوں سے چھ بچے ہیں، نے مزید کہا کہ ہم دونوں اپنی زندگی کا دوسرا نصف ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں شادی موسم گرما کے آخر میں ہوگی اور جوڑا اپنا وقت کیلیفورنیا، مونٹانا، نیویارک اور برطانیہ کے درمیان گزارے گا۔

مسٹر مرڈوک کی شادی اس سے قبل آسٹریلیائی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر، سکاٹش نژاد صحافی اینا مان اور چینی نژاد کاروباری وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے

Shares: