امریکی تھنک ٹینک بھی مان گئے، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ،وزیراعظم عمران خان کوپاکستان اورپاکستانیوں کی بڑی فکرہے

واشنگٹن :امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ،وزیراعظم عمران خان کوپاکستان اورپاکستانیوں کی بڑی فکرہے،اطلاعات کےمطابق امریکی تھنک ٹینک ہریٹیج فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی آزادی بڑھی ہے اور پاکستان کےمجموعی اسکورمیں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ہیرٹیج اکنامک فریڈم انڈیکس رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان کے مجموعی اسکورمیں0.6 پوائنٹس کااضافہ ہواہے، انڈیکس میں پاکستان کامجموعی اسکور 55 ہےاور نمبر131 واں ہے جبکہ ایشیا پیسفک میں پاکستان کا نمبر 32 واں ہے۔پاکستان کی بہتری کی طرف سفر جاری ہے اورحکومتی اقدامات سے ملک بہت جلد سنبھل جائے گا

ہیریٹج فاؤنڈیشن گزشتہ 25 برس سےممالک کی رینکنگ جاری کررہاہے، فاؤنڈیشن قانون کی حکمرانی، حکومت، ریگولیٹری کارکردگی اور اوپن مارکیٹ تک رسائی کی بنیاد پر معاشی آزادی کی پیمائش کرتی ہے، اس حوالے سے ڈیٹا سرمایہ کاروں، کاروباری اور فنانس لیڈرز، پالیسی میکرز، اکیڈمکس،صحافیوں اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کےمطابق پاکستان میں پراپرٹی رائٹس، عدالتی نظام، کاروباری آزادی اورلیبرفریڈم میں بہتری آئی ہے، انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ ہے۔
رپورٹ کے ساتھ فراہم کیے گئے حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 73 لاکھ ہے، شرح نمو 5.3 ترقی کے ساتھ 11 کھرب ڈالر اور 5 سالہ کمپاؤنڈ سالانہ ترقی 4.3 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری 4 فیصد ہے ہے جبکہ افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ غیررسمی شعبے میں جزوی ملازمت کررہا ہے۔اس کے مطابق حکومت کے 2018، 2019 کے بجٹ میں تعمیراتی سیکٹر اور غذائی اشیا (خصوصا چینی)، توانائی، پانی اور ٹیکسٹائیلز میں سبسڈیز میں 36 فیصد تک اضافہ ہوا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس بیس میں توسیع سے متعلق اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس نظام پیچیدہ ہے۔

ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان میں معاشی آزادی کے کچھ پہلو آگے بڑھے ہیں تاہم دہائیوں سے جاری سیاسی تنازعات اور غیرملکی سرمایہ کاری کی کم سطح کی وجہ سے کم ترقی ہوئی۔لیکن اگرموجودہ حکومت اور اس حکومت کے وزیراعظم کی کوششوں کودیکھا جائے تواس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو ملک وقوم کی بہت زیادہ فکر ہے اس لیئے وہ معیشت کو مستقل بنیادوں پرمضبوط کرنا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہےکہ اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید اورمحاذآرائی کے باوجود عمران خان نے ایک ہی چیز پرفوکس کیا ہوا ہے اوروہ ہے پاکستان کی معیشت، یہی وجہ ہےکہ عمران خان سخت ترین مخالف کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں‌

خیال رہے 2018 میں پاکستان 54.4 اسکور کے ساتھ 131ویں آزاد معیشت تھا،ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں کاروبار میں آسانی اور حکومتی سالمیت کی وجہ سے مالی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ پاکستان کے مجموعی اسکور میں 1.6 پوائنٹس اضافہ ہو اتھا، یہ 2017 کے بعد ایک بڑی بہتری تھی جب پاکستان 52.8 اسکور کے ساتھ 141ویں آزاد معیشت تھا۔

Comments are closed.