انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.22 روپے کا ہوگیا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوکر 292 روپے ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/fhOy2dNaxZ#SBPExchangeRate pic.twitter.com/XqT5UWyR96
— SBP (@StateBank_Pak) June 20, 2023
جبکہ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا مشاورتی اجلاس
کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کیلئے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل
عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری
پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 ڈالر برقرار ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا لیکن ادھر عالمی سطح پر کمی آئی تھی مگر باوجود اس کے قومی سطح پر قیمتیں بڑھیں تھی لیکن اب کمی واقع ہوئی ہے.








