پی ٹی آئی کے اہم رہنما امین اسلم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک امین اسلم نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تیرہ سال ہوچکے ،اک خواب تھا پارٹی کے ساتھ بہت نشیب و فراز دیکھے ،

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اک نظریے تحت پارٹی میں شامل رہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے پاکستان کو تیار کرنے کے لئے گرین ایجنڈا تیار کیا، عمران خان نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، خیبر پختونخواہ و فیڈرل میں گرین ایجنڈے پر کام کیا، گرین ایجنڈے کو پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں سراہا گیا، ایک نظریہ کے تحت میں نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا ، مگر اب تحریک انصاف میں نظریہ ختم ہو گیا ہے ، پہلے ریاست ، پھر سیاست، نو مئی کے واقعات نے دھچکا دیا ۔ ایسے حالات مین پی ٹی آئی کے ساتھ نہین رہ سکتا پارٹی چھوڑ رہا ہوں

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ایجنڈا ایک پرامن تھا 9 مئی کے واقعات نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان 10 دن میں کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے لٹکا دینا چاہیے تھا پی ٹی آئی کا یہ ایجنڈا دشمنوں کے خواب کو پورا کر رہا ہے جلوسوں کو شہداء کی یادگاروں تک کون لے کر گیا وقت آگیا ہے سب کچھ بے نقاب ہونا چاہیے پاکستان ہے تو ہم ہیں ملک کی سیاست ہے میں اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا سمجھتا ہوں یہ ایک ایسا ایجنڈا ہے جس نے اس پارٹی کو ہائی جیک کرلیا ہے میری سیاست کا مقصد یہ کبھی بھی نہیں رہا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Comments are closed.