عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم کے ہندی ری میک کے لیے دیئے گئے اوڈیشن میں ناکام ہو گئے

0
29

بالی وڈ سُپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم کے ہندی ری میک کے لیے دیئے گئے اوڈیشن میں ناکام ہو گئے-

باغی ٹی وی:گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں خبریں گردش میں تھیں کہ با لی وڈ اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم سپرہٹ فلم عشق کے ہندی ری میک میں اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جنید خان نے فلم کے ہندی ری میک کے لیے اوڈیشن دیا تھا لیکن وہ رول حاصل نہیں کرسکے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افواہوں کے برعکس عامر خان کے بیٹے جنید خان ملیالم فلم عشق کے ہندی ری میک سے اپنا فلم ڈیبیو نہیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کے بیٹے نے فلم میں کردار کے لیے اوڈیشن دیا تھا لیکن وہ منتخب نہیں ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جنید خان اپنے طور پر بہت سے ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور فلموں کے لیے متعدد اوڈیشنز دے رہے ہیں لیکن انہیں اب تک کسی فلم میں کوئی رول نہیں ملا جنید خان گزشتہ 3 برس سے تھیٹر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنید خان ایک بھارتی ٹی وی شو ماسٹر مائنڈز کا حصہ بھی تھے اور انہوں نے فلم ’پی کے’ جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا میں ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

جنید خان نے جرمن ڈرامہ نگار برتولت بریخت کے پلے مدر کوریج اینڈ ہر چلڈرن پر کواسر ٹھاکر پدمسی کے تھیٹر سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا، انہوں لاس اینجلس میں امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

عامر خان کو خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ ثابت کرنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ماضی میں بولڈ اورغیر مہذب کردار کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں مین کام کرنے سے انکار کیا…

Leave a reply