متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عا لمیہ سائٹ ضلع غربی میں مفتی نعمان سے ملاقات کی۔ عامر خان نے کراچی میں ہونے والے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں تعاون کی اپیل کی۔اس موقع پر مفتی نعمان نے عامر خان کی گفتگو کو تفصیلی طور پر سنا اور ضمنی الیکشن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس مو قع پر رکن رابطہ کمیٹی عادل خان،علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و دیگر اراکین علماء کمیٹی بھی موجود تھیں۔

Shares: