ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی ہی حکومت پر برس پڑے
باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حکومت پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے . حکومت کے اندر وہ لوگ ہیں جو عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں. کابینہ میں بیشتر وزرا یا تو الیکشن ہارے ہوئے ہیں یا انہوں نے الیکشن لڑا ہی نہیں ہے . جب کہ دوسری طرف منتخب ایم این ایز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے .
ڈاکٹر عامر لیاقت نے نام لے کر کہا کہ ڈاکٹر فردس عاشق اعوان الیکشن ہار چکی ہیں لیکن اطلاعات کا قلمدان سمجھالے ہوئے ہیں. عثمان ڈار بھی منتخب نہیں.ہے لیکن ٹائیگر فورس بناکر ان کے حوالے کردی گئی . زلفی بخاری نے الیکشن ہی نہیں لڑا.حفیظ شیخ تھے ہی نہیں. زلفی بخاری نے الیکشن ہی نہیںلڑا اور ڈاکٹر ظفر مرز موجود ہی نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ میںمنتخب اراکین کہیں نہیںدیکھتا مجھے نظر تو آئیں.
واضح رہے کہ عامر لیاقت کو حکومت بننے کے بعد عہدہ نہیںدیا گیا ، جس کا و ہ آغاز میں دبے لفظوں میںاظہار کرتے رہے ہیں اور اس پر نالاں نظر آئے. اب عامر لیاقت کھل کر وا شگاف الفاط میں اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں. اسی طرح حکومت کی پالسیوں پر بھی کافی زیادہ تنقید کرتے دکھائی دیتےہیں.