مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

میرے والد کی وجہ سے مجھے 12 کروڑ کا نقصان ہوا یہ رقم چھوٹٰی نہیں تھی
0
47
amisha patel

بالی وڈ اداکارہ امیشا پاٹیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے 2004 میں اپنے والد پر پیسوں‌میں‌ہیر پھیر کرنے پر کیس درج کروایا تھا ، مجھے بالکل بھی اس حوالے سے شرمندگی نہیں ہے ، کیونکہ میرے والد نے میرے پیسوں کی ہیر پھیر کی تھی جو مجھے منظور نہیں‌تھی ، میں‌کماتی تھی میرے پیسوں پر میرے والدین کا بالکل بھی حق نہیں تھا، تو پھر میں‌کیوں اپنے والد کو میرے پیسوں کو لیکر بے ایمانی کرنے دیتی .

امیشا پاٹیل نے کہا کہ میرے والد کی وجہ سے مجھے 12 کروڑ کا نقصان ہوا یہ رقم چھوٹٰی نہیں تھی. امیشا پٹیل نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ میری نانی اس وقت مجھے سپورٹ کررہی تھی لیکن میرے والدین نے نانی کو بھی بیوقوف بنانے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ بعد میں حالات نارمل ہونے کے بعد اداکارہ اور ان کے والدین کے درمیان معاملات طے پاگئے اور ان کا جھگڑا ختم ہوگیا تھا۔لیکن امیشا پاٹیل نے 19 سال کے بعد میڈیا کے سوالوں‌کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بالکل بھی شرمندگی نہیں‌ہے کہ انہوں‌نے اپنے والد پر کیس کیا . امیشا پاٹیل کا شمار ان کا اداکارائوں میں‌ جنہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی دھوم مچا دی.

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

Leave a reply