امن اوراستحکام ہوگا تو سرمایہ کاری اورمعیشت بہترہوگی،وزیر دفاع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے قومی سلامتی اہم ہوتی ہے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت سے ہوتا ہے ملک میں امن اوراستحکام ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی اورمعیشت بہترہوگی میڈیا کا مثبت کردار ہر وقت اہم ہوتا ہے پاکستان میں میڈیا نے تیزی سے ترقی کی ہے میڈیا کو ہر دور میں بطور پراپیگنڈا آلہ استعمال کیا جاتا رہا ہے،میڈیا کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل سے متعلق آگاہی پھیلائی جا سکتی ہے،حکومت نے موجودہ صورتحال پر نظررکھی ہوئی ہے،خطے کی صورتحال 2010 اور11 جیسی ہوگئی ہے، پاکستان کا امن افغانستا ن میں امن سے جڑا ہے افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی استحکام ہوگا سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہیں،پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیا ن مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہرنائی میں کس کو اغوا کیا گیا اور کس سے رہائی کا مطالبہ ہوا میرےعلم میں نہیں ،آئین تمام اداروں کو اپنے دائرے میں کام کرنے کا کہتا ہے امریکہ پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے آرمی چیف ،وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا دورہ امریکہ اسی ضمن میں تھا،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،سعودی عرب سے تعلقات خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،
آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری