امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟
اسلام آباد(محمد اویس) پاکستان کے لئے امریکہ کے نامزد سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم فروری کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے،

امریکی سفیر کی پاکستان آمد کے بعد ایک اعلی سطحی امریکی وفد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کے لئے امریکہ کے نامزد سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم فروری کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے،ڈونلڈ آرمن بلوم اس وقت تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ڈونلڈ بلوم بیت المقدس میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، ڈونلڈ بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہیں، جن کا خطے میں طویل تجربہ ہے،

ڈونلڈ آرم بلوم کابل میں امریکی سفارت کار کے طور پر کام کر چکے ہیں، امریکی سفیر کی پاکستان آمد کے بعد ایک اعلی سطحی امریکی وفد پاکستان کا دورہ کرے گاوفد مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا،امریکی وفد کے دورے کو پاک امریکہ تعلقات کے لئے بہت ہی اہم قرار دیا جا رہا ہے،امریکی وفد پاکستان میں اعلی حکومتی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے پاکستان میں امریکا کا سفیر موجود نہیں تھا اور امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر ہی پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کرتی ہیں تین سال بعد امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کیا تھا 2018 میں سفیر ڈیوڈ ہیل کے جانے کے بعد امریکی ناظم امور ہی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد ماہ اکتوبر 2021 میں امریکہ نے پاکستان کے لئے سفیر نامزد کیا تھا ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عرب ممالک نے دباؤ ڈالا؟ وزیراعظم نے سچ بول ہی دیا

اسرائیلی قونصل خانے میں قونصل جنرل رہنے والے کو جوبائیڈن نے پاکستان میں سفیر نامزد کر دیا

Comments are closed.