امریکی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کو دیا بڑا جھٹکا

امریکی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کو دیا بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دیا ہے

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں لکھا کہ روڈی جولیانی نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدلنے کی کوشش کے دوران غلط بیانی سے کام لیا تھا اسلئے اسکا لائسنس منسوخ کیا جاتا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی عدالتی فیصلے سے جھٹکا لگا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انکے وکیل اپیل کریں ، تا ہم ماہرین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ قانونی ماہرین کی رائے لیں پھر اسکے بعد کوئی فیصلہ کریں

قبل ازیں ماہ فروری میں امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کا ٹرائل آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ٹرائل کے آئینی ہونے کے حق میں 56 اور مخالفت میں 44 ووٹ آئے، ری پبلیکن کے چھ ارکان نے مواخذہ آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ، سینٹ نے کہہ دیا کہ ٹرائل آئینی ہے اور اسے آگے بڑھایا جائے۔ سینیٹ نے ٹرائل کے غیر آئینی ہونے سے متعلق ٹرمپ کے وکلا کے دلائل مسترد کر دیئے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے لئے سینیٹ میں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ اب صدر نہیں رہے۔ سابق صدر ٹرمپ کو 6جنوری کی تقریر میں اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملہ رکوانے کی کوشش بھی نہیں کی۔

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

Comments are closed.