مزید دیکھیں

مقبول

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل...

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

مداحوں کا امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل کے مداحوں نے امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ دے دیا-

باغی ٹی وی: تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جسے لوگ بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں-

ترک ڈراموں اور فلموں کے مداح دیگر ملکوں کے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی ہیں جن میں سے ایک امریکی گلوکارہ کارڈی بی بھی ہیں –

انہوں نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں گلوکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کافی سارے برے خواب دیکھے اُنہیں لگتا ہے کہ وہ کوثم سلطان کی موت دیکھ کر سو نہیں سکتی ہیں۔


کارڈی بی نے اپنے ترک مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ اب وہ کیا دیکھیں ۔۔۔؟‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تُرکوں کو مخاطب بھی کیا-

امریکی گلوکارہ کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ترک شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک ہدایتکار نے دیرلیش ارطغرل کے مداحوں سے کہا کہ کارڈی بی کو ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو ہ ڈرامہ کیوں پسند آیا ہے۔


واضح رہے کہ ار طغرل وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟