امریکہ میں نئی ایپ ”لیمن 8“ تیزی مقبول

0
55

امریکہ میں نئی ایپ ”لیمن 8“ تیزی مقبول ہو رہی ہے.

امریکہ میں جہاں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرپابندی کی بحث جاری ہے وہاں اسی کی پیرنٹ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ایپ ”لیمن 8“ تیزی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اس اپپ کواب تک لاکھوں امیریکی ڈائون لوڈ کرچکے ہیں.

رپورٹس کے مطابق“ لیمن 8“ تصاویر پر مبنی ایک ایپلی کیشن ہے جو انسٹاگرام اور پن ٹرسٹ سے ملتی جلتی ہے اور اس پر ٹک ٹاک کی طرح کی ویڈیوز بھی شو ہوتی ہیں۔ ”لیمن 8“ کی مین فیڈ میں دو طرح کے فیچرز موجود ہیں جس میں ایک ”فالوئنگ“ کا سیکشن ہے جہاں صارفین ان کانٹینٹ کری ایٹرکا کانٹینٹ دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ فالو کررہے ہیں جبکہ دوسرا سیکشن فور یوکاہے جہاں دیگر پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایپلی کیشن میں ایسا آپشن بھی موجود ہے جس میں مختلف کیٹیگریزجیسے فیشن، بیوٹی اور فوڈ وغیرہ کا کانٹینٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ٹک ٹاک اور دیگرسوشل میڈیا سائٹس کی طرح ”لیمن 8“ بھی صارف کے بنیادی ڈیٹا کسی رسائی طلب کرتا ہےجیسے آئی پی ایڈریس، براؤزنگ ہسٹری، ڈیوائس آئیڈینٹی فائراوردیگر معلومات۔

واضح رہے کہ “لیمن 8 “ کو پہلی مرتبہ سال 2020 میں ایشیائی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ایپ کا جائزہ لینے والی کمپنی ڈیٹا ڈاٹ اے آئی کے مطابق تھائی لینڈ اور جاپان میں اس ایپ کو کافی پذیرائی ملی اور وہاں بالترتیب اس کے لگ بھگ 74 لاکھ اور 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کو فروری میں امریکہ میں بغیر کسی بڑے ایونٹ کے متعارف کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں میڈیا اداروں کی جانب سے اس پر توجہ دینا شروع کی گئی اور کچھ ٹک ٹاک انفلوئینسرنے اس کی تشہیرشروع کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس اپنے توسیعی منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ لیکن ٹک ٹاک کی طرح اس کی نئی ایپ کو بھی امریکہ میں جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply