ایرانی میڈیا کے مطابق تہران حکومت کے وزیر معیشت اور ان کے وفد کا امریکا کا اہم دورہ ویزا نہ ملنے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر اور ان کا وفد عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جا رہا تھا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایرانی وزیر فرہاد دژپسند نے جمعرات کے روز عالمی بینک کے سربراہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کو ویزا جاری نہ کرنے پر سخت الفاظ میں احتجاج کیا۔
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہےکہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران اور سعودی عرب سمیت امریکا و یورپ کے درمیان کشیدگی کافی عروج پر ہے جس وجہ سے دونوں ممالک جنگی تیاریاں کرنے اور اسلحے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں.
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوںسخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوںطرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوںپر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.