امریکہ نے ایران سے گرفتار شدہ مظاہرین کی رہائی بارے کیا اہم مطالبہ

0
37

امریکہ نے ایران سے گرفتار شدہ مظاہرین کی رہائی بارے کیا اہم مطالبہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے اہل خانہ اور والدین کو حراست میں لینے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے تہران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقتول مظاہرین کے حراست میں لیے گئے والدین کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ظالم ایرانی رجیم پُرامن مظاہروں کے دوران نہتے مظاہرین کو ہلاک کرنے کے بعد اب ان کے والدین کو بھی ہراساں کررہی ہے۔ مقتول شہریوں کے والدین اور ان کے دیگر اقارب کو تعزیتی تقریبات کے انعقاد سے بھی روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مقتول نوجوان بویا بختیاری کے والد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ایران کے سیکیورٹی اداروں نے پُرتشدد احتجاج میں امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے رابطے کے الزام میں بھی کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply