امریکی وفد کا اڈیالہ جیل،برطانوی وفد کا رائیونڈ کا دورہ

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی
0
179
jail

امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا،

امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس، پیٹر رچ شامل ہیں، امریکی وفد نے جیل میں مسیحی برادری کے حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی.

اڈیالہ جیل میں ہی تحریک انصاف کے چیئر مین ،سابق وزیراعظم عمران خان،شاہ محمود قریشی بھی قید ہیں، دونوں‌جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، سائفر کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا،ایسے میں امریکی وفد کے اڈیالہ جیل کے دورے کو انتہائی اہمیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے جیل کا دورہ کس حیثیت میں کیا؟ امریکی ہر طرف پھر رہے ہیں اور کچھ بتایا نہیں جاتا،

دوسری جانب تحریک انصاف کےصدر چودھری پرویز الہی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان سے اہم ملاقاتیں جیل میں ہوتی رہتی ہیں، عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے بھی جیل میں ملاقات کی ہے

دوسری جانب رائیونڈ میں بھی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی ہے،الیسن بلیک برن نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں،ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

 امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

Leave a reply