اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0
28

محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں بھی عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے 10 مئی سے 16 مئی تک مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں روزانہ چلانے کا فیصلہ کرلیا، عید اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کے لیے چلائی جائیں گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی،عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔ دادو لاڑکانہ اور سیہون شریف کی عوام کے لیے موہن جودڑو ایکسپریس کو کراچی تک چلایا جائے گا۔10 مئی سے 16 مئی تک موہن جودڑو ایکسپریس روہڑی تا کراچی چلے گی، موہن جودڑو ایکسپریس کو کرنا ایس او پیز کے تحت 70 فیصد بکنگ کے ساتھ چلایا جائے گا۔ تمام عید اسپیشل ٹرینیں ایس او پیز کے تحت 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

Leave a reply