اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی ، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات قبضہ میں لی ذرائع اے این ایف کے مطابق منشیات گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق مشکوک کار میں سوار 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، جن میں اوکاڑہ کے رہائشی محمد اسحاق، فضا نیاز، ماریہ اور زیرش فاطمہ شامل ہیں چاروں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ناجائز تعلقات کا شک،والد اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پرکاروائی کی جس میں آسٹریلیا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 12 کلو گرام مشکوک مواد قبضے میں لے لیا گیا، مشکوک مواد انتہائی مہارت سے کتابوں میں جذب کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں ائرپورٹ کارگو اورنجی کورئیر کمپنی کے دفتر میں ملائشیا کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے نشہ آور گولیاں اور منشیات قبضے میں لے لی جن میں 13 کلوگرام ڈائزافارم، 48 ہزار اسٹل نوکس، 4 ہزار زول فیام ٹیبلیٹس شامل ہیں کارروائی کے دوران 4 ملزمان شوکت سلیمان، سید نسیم حسین،اورنگزیب علی اور سید اسناد احمد کوگرفتار کرلیا گیا-

جنرل ہسپتال سے اغواء ہونیوالے نومولود بچے کو قصور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

قتل کیس میں گائے گرفتار،مقدمہ درج

دوسری جانب ملائیشیا کی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی جیسے جرائم کے لیے سزائے موت کو ختم کرنے کا فیصلہ تین سال سے زائد عرصے بعد کرلیا گیا حکومت کی جانب سے ان جرائم کے خلاف متبادل سزاؤں کا تعین کیا جارہا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر قانون وان جنیدی ٹوانکو جعفر نے بتایا کہ کابینہ ان تمام جرائم جن کے خلاف سزائے موت دی جاتی ہے، کے لیے متبادل سزاؤں کا تعین کر رہی ہے حکومت نے متبادل سزاؤں کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو بھی قبول کرلیا ہے حکام کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل حکومتی کمیٹی کی جانب سے متبادل سزاؤں کے متعلق دی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی طرح ملائیشیا میں بھی منشیات کی اسمگلنگ اور قتل جیسے جرائم کے خلاف سزائے موت دی جاتی ہے۔ ملائیشین حکومت نے 2018 میں سزائے موت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد اانہوں نے ناگزیر و صوابدیدی سزائے موت کو ختم کرنے کے فیصلہ تبدیل لیا تھا حکومت نے اعلان کیا کہ آئندہ سالیہ سزا ختم کردے جائے گی لیکن عدالت کو اس بات کا اختیار ہوگا کہ وہ کسی مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کرے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ پیش کر دی

Shares: