قتل کیس میں گائے گرفتار،مقدمہ درج

سوڈان میں پولیس نے 12 سال کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، جنوبی سوڈان میں کسی گائے کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے-

باغی ٹی وی : جنوبی سوڈانی حکام نے ایک 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں ایک گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم اسی ملک میں ایک ماہ قبل ایک مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہوائی جہاز سے شادی کی خواہشمند لڑکی

برطانوی اخبار ’’ڈیلی سٹار‘‘ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’قصائی گائے‘ کو اس کے مالک سمیت حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گائے فارم کے باہر ٹہل رہی تھی اور تبھی اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا –

گائے کا حملہ اتنا وحشیانہ تھا کہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ہے جنوبی سوڈان کے پولیس کے ترجمان میجر ایلیا میبور نے تصدیق کی ہے کہ گائے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

"گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد…

انہوں نے کہا کہ گائے اب مرکزی ضلع رومبیک کے ایک پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔ اس کے خلاف لڑکے کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس سے پہلے بھی مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق کوئی بھی پالتو جانور اگر کسی کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے تو سزا پوری ہونے کے بعد متاثرہ کے خاندان کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے

Leave a reply