اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی؛ شہری سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0
53

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی؛ شہری سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے بنوں کے رہائشی ملزم سے 9300 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 521 گرام آئس برآمدکرلی، خیبر کا رہائشی ملزم پشاور سے دوحہ جا رہا تھا ۔ اسی طرح اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاہم خیال رہے گزشتہ دنوں بھی ایک کاروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 48 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی تھی، اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں ایک بڑا چھاپہ مار کارروائی کی تھی اس دوران ایک ٹن وزن سے زائد منشیات برآمد ہوئی تھی اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا.
جب اس وقت حکام نے بتایا تھا کہ؛ منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی میں سرغنہ سمیت بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کئے گئے تھے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

Leave a reply