مسلمانوں کی اسلمای فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے ترک اداجار انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار-
باغی ٹی وی : ترکی سمیت دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انیگن آلتان کوپاکستان بلانے والے ملزم کاشف کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق انگین آلتان کی میزبانی کرنے والاملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے جس کے باعث ملزم کاشف ضمیر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلیے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت بھی کی۔
انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا
خیال رہے کہ کاشف ضمیر پر یہ الزامات سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز میاں کاشف ضمیر کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں وہ کام (ارطغرل کو پاکستان لانے والا) جو کوئی برانڈ اور بندہ نہیں کر سکا وہ میں نے کیا اور یہی بات ان برانڈز اور لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور میرے اوپر الزامات لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-
پاکستان. میں جو کام۔کوئی برانڈ نہیں کر سکا وہ میں نے کر دکھایا میاں۔کاشف ضمیر @eadksk #miankashifzameer #turkey #pakistan #ErtugrulGazi pic.twitter.com/0Ep7CIlu8v
— Ayesha (@Ayesha701900053) December 17, 2020
کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو انگین التان سے ملنے نہیں دیا تھا اسی لئے وہ میرے اوہر یہ الزامات لگا رہے ہیں –
ویڈیو کے آخر میں ان نجی ٹی وی چینل والوں کو کاشف ضمیر نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ باہر کہیں ملو ساری رپورٹری نکالوں کا تم لوگوں کی-
پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ
واضح رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان
ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا