انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

0
35

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان رواں ماہ 10 دسمبر کو لاہور دو روزہ دورے پر آئے تھے-

باغی ٹی وی : ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے پاکستان میں مدعو کیا تھا تاہم اب انجین کے پاکستان میں دورے کے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں-

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انجین التان کی پاکستان میں میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا ہے-

رپورٹ کے مطابق ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انجین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔


انجین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا انجین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

وضح رہے کہ رواں ماہ انجین التان پاکستان پہنچے تھےانجین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی اُنہوں نے کچھ نجی کمپنیوں کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔

انجین التان نے گزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار انجین التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

رک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

ترک اداکارانجین التان کا لاہو رمیں کہنا تھا کہ ہمارا چودھری ٹیکسٹائل سے معاہدہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کی محبت اور نیک خوا ہشات پر ان کا مشکور ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،یہاں آ کر خوشی ہوئی ، ارطغرل غازی بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی، یہ ایک اسلامی اسٹوری تھی جسے پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

ترک اداکار انجین التان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن میرا پاکستان کا مختصر دورہ ہے اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ ہیں لیکن مرچیں زیادہ ہیں، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن رہا ہوں۔

خیال رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

Leave a reply