باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے پاکستان آ کر نصراللہ سے شادی کرنیوالی انجو، نیا نام فاطمہ کے والد کا کہنا ہے کہ انجو واپس آئی تو گولی مار دوں گا یا خود مر جاوں گا، انجو کے گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

انجو نامی خاتون پاکستان آئی ، قانونی طور پر آئی اور خیبر پختونخواہ کے علاقے میں نصراللہ نامی لڑکے سے شادی کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا، انجو اور نصراللہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات پر تفریح کر رہے ہیں، یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انجو نے جب اسلام قبول کیا تو اس نے نام فاطمہ رکھنے کے بعد برقع بھی پہنا، برقع کی تصویر جب انجو کے باپ نے دیکھی تو وہ طیش میں آ گیا، انجو کے والد نے کہا دیا کہ بیٹی نے دھوکہ کیا، میری عزت کے ساتھ کھیل گئی، اب وہ میرے لئے مر چکی ہے، میں بہت شرمندہ ہوں، اگر وہ واپس آئی تو اسے گولی مار دوں گا یا خود مر جاؤں گا، اگرمجھے پہلے پتہ ہوتا کہ اس نے پاکستان جانا ہے تو پہلے ہی اسے قتل کر دیتا تا کہ وہ پاکستان نہ جاتی،

انجو کے گاؤں میں بھی لوگوں نے انجو کے خاندان کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ جس لڑکی نے گاؤں اور ملک کی نہیں سوچی اسکے خاندان کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں، لڑکی بھی اگر واپس آئی تو اسے گاؤں میں نہیں رہنے دیں گے، اس نے پورے گاؤں کو بدنام کر دیا ہے،انجو کا گاؤں گوالیر ضلع کے ٹیکن پور میں آتا ہے۔عوام اب انجو کے والد گیا پرساد تھامس کے ذریعہ ماضی میں مذہب تبدیل کرنے پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہندو، پھر عیسائی، اور اب بیٹی کے اسلام مذہب قبول کرنے سے پورا کنبہ ہی شبہات کے دائرے میں ہے ان لوگوں کو اپنے مذہب پر اعتماد ہی نہیں اب بیٹی نے مسلم مذہب اختیار کر لیا ہے تو خاندان سمیت سب مسلمان بن کر پاکستان چلے جائیں

بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟
بھارت سے آنیوالی سابق انجو اور نو مسلم فاطمہ کا حق مہردس تولے سونا طے کیا گیا ہے، نکاح نامہ باغی ٹی وی کو موصول ہوا ہے، نکاح نامے میں دلہن کا نام فاطمہ اور نو مسلم لکھا گیا ہے ،شادی کے گواہ فرید اللہ خان اور محمد رحیم ہیں،قاری شمروز خان نے فاطمہ اور نصراللہ کا نکاح پڑھایا،

پاکستان کے شمالی علاقے دیر بالا کے رہائشی نصراللہ کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی انجو نے امرتسر شہر میں بھارتی سرحد عبور کی۔ نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی انجو اپنے شوہر کو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

 ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

Shares: