آنکھوں کی صحت اور دلکشی برقرار رکھیں لیکن کیسے?

0
68

جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا حسن برقرار رکھنے کے لیے صحت کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے آنکھوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اورانہیں سجانے کے لیے محض بناو سنگھار ہی کافی نہیں کتنی ہی خواتین آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتیں آنکھوں قدرت کا وہ عطیہ ہیں جن سے ہم دنیا کے باکمال جلووں کو دیکھ سکتے ہیں اگر ان میں کسی قسم کا انفیکشن یا خرابی پیدا ہو جائے تو پوری شخصیت میں۔کسی قسم کا رسک بصارت میں کمی یا اس سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے
آنکھوں کی حفاظت کیسے کی جائے: بصارت قائم رکھنے اور آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے لیے چند گھریلو نسخے درج ذیل ہیں
کھیرے کے اوپر والا کڑوا حصہ کاٹ کر باقی کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا گودا کچل کر باریک کر لیں اور اس گودے کو دو چھوٹے کپڑوں میں علیحدہ علیحدہ پوٹلی بنا کر ان کو آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بند کر کے پندرہ منٹ تک سکون سے لیٹی رہیں اس کے بعد پوٹلیاں ہٹا کر آنکھیں کھول کر قدرے جھپکائیں اس عمل۔سے آنکھوں کو سکون ملے گا
آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے عکس کو دیکھتے ہوئے پانچ منٹ تک مسلسل پلکیں جھپکائیں اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے
سیاہ حلقوں کے لیے: تازہ۔گاجر کدو کش کر کے انڈے کی زردی اس میں ملا کر حلقوں کے اطراف میں مالش کریں مالش کا۔رخ باہر سے اندر کی جانب کریں اگر حلقے زیادہ گہرے ہوں تو یہ عمل۔دن میں دو مرتبہ کریں اس کے علاوہ دودھ کی بالائی لے کر اس میں روغن بادام ملا کر اوپر والے طریقے سے دن میں دو مرتبہ مالش کریں
آنکھوں کی صفائی کے لیے: ایک کھلے منہ کے برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر آنکھوں کو اس پانی سے دھوئیں پانی کا۔چھنٹا مار کر پتلیوں کو چاروں طرف گھمائیں اس عمل سے آنکھوں کے گرد جمی ہوئی میل گرد صاف ہو جائے گی اور گھٹن دور ہوجائے گی یہ عمل صبح شام دہرائیں

Leave a reply