پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

0
42

چمن۔ پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطاق سابق وزیراعظم عمران خان کے اسٹاف افیسر ڈاکٹر شہبازگل پر بلوچستان کے علاقے چمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، یہ مقدمہ ریاستی ادارں کے سربراہان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں‌

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے ہے کہ چمن میں شہاز گل پر یہ مقدمہ شہری عزیزاللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے راولپنڈی میں قومی سلامتی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:حکمران جماعت کوشکست

ادھرایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 12 دسمبر تک مؤخر کردی گئی۔عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف اور اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کے ملزم تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اور عماد يوسف پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی، تاہم شہبازگل اور عماد یوسف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 

 

 

شہبازگل اور عماد یوسف کے وکیل نے دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز گل دمہ کے مریض اور آج بیمار ہیں، اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتے، جب کہ عماد یوسف نے کراچی سے آنا تھا لیکن انہیں فلائٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 12 دسمبر تک مؤخر کردی۔

Leave a reply