انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی،وزیراعلیٰ کی وارننگ
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا
اجلاس میں پنجاب کے ہر ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری مہم کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کر دی اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل 24 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کو بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ وزٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کمشنرز کو تمام ڈپٹی کمشنرز،ضلعی ہیلتھ افسران اور متعلقہ حکام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ اور مستند ہونا چاہئے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4 اضلاع کے انتظامی افسران کو وارننگ دی اور کہا کہ یہ انسان کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا متعین کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں۔ انسداد ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اجلاس میں ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کو مکمل طورپر ختم کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن و اعلی افسران نے شرکت کی، ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسدادای سرگرمیو ں میں کوتاہی برتنے والے متعلقہ محکمہ جات کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، وقت ڈینگی کاانتظارکرنے کا نہیں بلکہ قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے ہرکیس کو رسپونس کیا جا رہا ہے۔ ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے، جنوری سے ابھی تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202 بسترمختص کئے گئے ہیں
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟