ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائیاں

0
66

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری غضنفرعلی ولد عبدالستار تحصیل پیلاں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ رجسٹری کروانے کے لیے رجسٹری محرر محمد زاہد مجھ سے رشوت مانگ رہا ہے۔جس پر عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے تحصیل آفس پیلاں میانوالی نے محمد شہاب، سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم محمد زائد، رجسٹری محرر، محکمہ مال میانوالی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم مبلغ30ہزار روپے ملزم سے موقع پر برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت پر غلام محمد غوث، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)نے مختلف ٹھیکیداروں سے مبلغ 1کرڑو12لاکھ1سو41روپے ریکور کر کے اینٹی کرپشن اکاؤئنٹ نمبرC-03879میں جمع کروا دئیے۔

نقشہ جات کے نادہندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے 8لاکھ80ہزار60روپے عتیق احمد، بھٹی مارکیٹ سرگودھا نے انکوائری نمبر2/2019سرگودھا میں ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح محمد اصغر گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے 1کرڑو36ہزار روپے انکوائری نمبر4/2019سرگودھا میں ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے اورمیونسپل کارپوریشن شاہ پور کی دوکانات کے بقایا جات 19لاکھ 26ہزار روپے بھی ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

ناجائز قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے محمد اصغر گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) نے انکوائری نمبر56/2019سرگودھا میں مختلف قابضین سے100کنال مالیتی1کرڑو85لاکھ کی محکمہ انہار کی سرکاری زمین واگزار کروا کے سرکار کی تحویل میں دلوا دی۔ واگزار ی کے لیے مزید تحرک جاری ہے۔

Leave a reply