کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی کراچی میں کامیاب کاروائی
کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی کراچی میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں. پہلی کاروائی میں آر سی ڈی ہائی وے موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس جس میں خصوصی طور پر خفیہ خانے بھی بنائے گئے تھے اس بس اور اس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلڈ اشیاء برآمد کرکے بس اور سامان کو تحویل میں لےکر ضبط کرلیا ھے ضبط شدہ اشیاء میں آئی فونز/اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکنگ آئل ،غیر ملکی سگریٹس، غیر ملکی لیڈیز/جینٹس کپڑا اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
جبکہ دوسری کاروائی میں خفیہ اطلاع ملنے پر ناظم آباد کراچی کے علاقہ سے گزرنے والے مزدا ٹرک جو کہ کچرے سے لدا ہوا تھا روک کر کچرے کے نیچے سے خفیہ طریقہ سے چھپائے گئے(5۔4)ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے اسمگلڈ شدہ انڈین گٹکے کے بورے برآمد کرکے مزدا ٹرک سمیت ضبط کر لیا ہے.
دونوں کاروایئوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کاراوائی عمل میں لائی جارہی ہے .اور مزید تفتیش جارہی ہے.







