مصطفیٰ کمال اور دیگر کیخلاف ریفرنس،کون سے شرائط کی خلاف ورزی ہوئی؟ عدالت

0
42

احتساب عدالت کراچی میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جانب سے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر وکلا نے دلائل دیئے اور کہا کہ ڈی جی بلڈرز نے 2004 میں پلاٹس خرید یں ،اس وقت مصطفی ٰکمال سٹی ناظم نہیں تھے، یہ پلاٹس تو 1998 میں کمرشل تھے اور آج بھی کمرشل ہیں، آج تک ان پر تعمیر نہیں ہوئی، دستاویزات میں خرید و فروخت پر پابندی کا ذکر نہیں ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پراپرٹی تو سرکار کو 2017 میں واپس ہو گئی، تو کیا نقصان ہوا؟ کیایہ ریفرنس بنتاہے ؟ایسے کیس کیوں لے کر آتے ہیں ، وہ کیسز دیکھیں جس میں حکومت کو اربوں روپے واپس ہو سکتے ہیں ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کو بلائیں پوچھیں کہ اس میں کیا غلط ہوا ہے ، تفتیشی افسر سے پوچھیں اس میں کون سے شرائط کی خلاف ورزی ہوئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو طلب کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی،

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

Leave a reply