انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. ان کا کیریئر تقریباً ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ انہوں نے رب نے بنا دی جوڑی، بینڈ باجا بارات، جب تک ہے جان، سلطان، پی کے، سنجو، این ایچ 10، فلوری جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے.انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور بلبل اور پاتال لوک جیسے پراجیکٹ بنائے جسے تنقیدی طور پر سراہا گیا۔یہ پروڈکشن ہائوس انوشکا شرما نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بنایا. انوشکا شرما اب اس پروڈکشن ہائوس سے الگ ہو چکی ہیں، الگ ہونے کی وجوہات اداکارہ نے کچھ یوں بتائی ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اداکاری کے کیرئیر پر فی الحال زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں اور اپنی بیٹی کی بہتر

دیکھ بھال کرنا چاہتی ہوں ان دو وجوہات کے بناء پر میں نے اپنے پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. انوشکا کے اس فیصلے کو ان کے بہت سارے مداحوں نے کافی سراہا ہے اور کہا ہے کہ بطور پروفیشنل اداکارہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے. یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما آخری بار بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔ وہ ہندوستانی کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیوپک چکدا ایکسپریس کے ساتھ فلموں میں واپسی کر رہی ہیں جس کا جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگا۔

Shares: