سپریم کورٹ میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نیب انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے خط لکھ چکی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ خط انور مجید کے وکیل کو دکھایا گیا یے؟ وکیل انور مجید نے کہا کہ نیب عدالت نے انور مجید کا کیس بینکنگ کورٹ کو بھجوا دیا ہے، بینکنگ عدالت کو کیس بھجوانے کا ابھی تحریری حکمنامہ نہیں آیا،نیب کو بھی بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں، عدالت اجازت دے تو میرا موکل علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتا ہے،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنس میں نام ای سی ایل میں ڈالا تھا، جب تک نیب تسلیم نہ کرلے ہم حکم جاری نہیں کر سکتے،دوسری صورت میں پھر کیس کو تفصیلی سن کر فیصلہ کرنا ہو گا،نیب بیان دے کہ انور مجید کا کیس انکے دائرہ کار میں نہیں آتا تو حکم دے دیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ میرے موکل کی 81 سال عمر ہے فوری سرجری کی ضرورت ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ عدالت میں کیس بھجوانے کا فیصلہ بھی نیب کے بیان کے بعد دیا گیا ہوگا، عدالت نے نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دیا گیا بیان طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

 وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

Shares: