گزشتہ روز لاہور میں انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا پریمیئر شو رکھا گیا جس میں روبی انعم ، ظفری خان ، صفدر ملک و دیگر نے خصوصی شرکت کی . اس موقع پر اکرم اداس اور وکی کوڈو جو کہ اس فلم میںاہم کردار ادا کررہے ہیں وہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہے کہ ہمیں محبتیں دی جارہی ہیں. وکی کوڈو نے کہا کہ میری یہ پہلی انڈین فلم ہے اور اس فلم میںکام کرنے کا بہت مزا آیا مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اب یونہی چلتا رہے گا. انہوں نے کہا کہ بہت جلد میںپاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتا ہوا نظر آئوں گا .
”اکرم اداس نے کہا کہ انڈیاکی فلم میں کام کرکے یہ لگا ہی نہیں کہ ہمسایہ ملک کی فلم میں کام کررہا ہوں بلکہ مجھے یوں لگا کہ میں اپنوں میں ہوں اور اپنوں کے ساتھ کام کررہا ہوں”. انہوں نے کہا کہانڈیا میںپاکستان کے فنکار بہت مقبول ہیں. ہمارے تمام کامیڈینز کو وہاں بہت پسند کیاجاتا ہے ، ہماری دعا ہے کہ دونوں ملکو ں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ کام کے راستے کھلیں .