ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے عون چودھری کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے عون چوہدری اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 93 (1) کے تحت 5 مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں عون چوہدری کو بحیثیت مشیر تعینات کی سمری منظوری کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔

یا د ریے کہ اس سے قبل، عون چوہدری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی مشیر رہ چکے ہیں جبکہ وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

عون چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے پولیٹیکل کیریئر کا آغاز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکٹری کے بطور کیا تھا عون چوہدری ایک سیاسی منحرف ہیں جنہوں نے صرف ایک سال تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے غیر معمولی مشیر کے طور پر کام کیا تھا اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے، وہ کافی دیر تک بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے سربراہ بھی رہے تھے-

13 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انہیں ہر معاملے میں غیر ضروری طور پر ملوث ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر خان ترین کے لائے گئے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ایک گروپ میں اکٹھا کیا اور گروپ میں مرکزی رکن کے طور پر تمام تر ذمہ داریاں پوری کی۔

دوسری جانب آج نئی وفاقی کابینہ کی حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں 30 وفاقی وزراءاور 4 وزرائے مملکت شامل تھے جب کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ سے حلف لیا-

اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان بارایسوسی ایشنز

Comments are closed.