پتہ چلنا چاہیے لاہور اب کس کا گڑھ ہے ،جمشید اقبال چیمہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان
جمشید اقبال چیمہ کا الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان
انشا اللہ ہمیں انصاف ملے گا ،انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے، پتہ چلنا چاہیے لاہور اب کس کا گڑھ ہے’میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ ہمیں انصاف ملے گا ،ہم انتخاب لڑیں گے اور جیتیں گے، اس انتخاب میں فیصلہ ہو جائے گا عوام کسے پسند کرتے ہیں اور پتہ چلنا چاہیے لاہور اب کس کا گڑھ ہے ۔ الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد اپنے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے کہاہے کہ ہمارا کیس بہت مختلف ہے ، تجویز کنندہ اورتائید کنندہ کے باقی گھروالوںکے ووٹ اسی حلقے میں ہیں جبکہ ایک ووٹ تبدیل ہو گیا ۔ ہم جو بنیادی نقطہ سمجھانا چاہتے تھے اسے تسلیم کیاگیا ہے ، ٹربیونل قانون کی وضاحت نہیں کر سکتا لیکن ہم جو کہنا چاہتے تھے اسے کیس میں شامل کیا گیا ہے اورہمارا بنیادی نقطہ قبول ہواہے ۔ ہمیں قوی امید ہے کہ ہمیں ہائیکورٹ سے ریلیف مل جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسے کسی طر ح بھی ڈس فرنچائز نہیں کیا جاسکتا، تکنیکی غلطی کو ماناگیا ہے اس لئے ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر نہیںرکھا جا سکتا ۔ ہم انشااللہ ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے پر انتخاب میں حصہ بھی لیں گے اور جیتیں گے ،اس انتخاب میں فیصلہ ہو جائے گا عوام کسے پسند کرتے ہیں اورمعلوم ہونا چاہیے اب لاہور کس کا گڑھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میںالیکشن کمیشن اورلیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق یکم نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز ہوناچاہیے تھالیکن ایسا نہیں کیا گیا جو عوام اور حکومت کے ساتھ زیادتی ہے ،اگر حکومت شوگرملز والوںکو پکڑے گی تو کہا جائے گا کہ شوگرملزمالکان سے زیادتی ہو رہی ہے۔ حکومت نے گنے کی قیمت 225روپے فی من مقرر کی ہے، شوگر ملز ،ڈیلرز کا پرافٹ ڈال کر جو قیمت بنتی ہے چینی اسی پر فروخت ہونی چاہیے، حکومت کو مناپلی کو ختم کرنے کیلئے اوپن لائسنسنگ کرنا پڑے گی
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ الیکشن سے آؤٹ ،الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی اپیل خارج کر دی .کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی، عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ووٹ سرٹیفکیٹ پر این اے کا نمبر کیوں نہیں آتا پانچ تجویز کنندہ ہونے پر بھی اگر نامزدگی صحیح طرح ہی نہیں تو کیسے الیکشن آگے بڑھے گا ،وکیل متفرق اپیل کنندہ نے کہا کہ پانچ نہیں بلکہ ایک مرتبہ فارم دیئے جاتے ہیں سیکشن 31 ،37 ووٹ ٹرانسفر سے متعلق درخواست دینے کا کہتا ہے الیکشن کمیشن سیکشن 36 پر عمل کرنا لازم ہے ،عدالت نے سوال کیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کیا عمل ہے ؟ وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ووٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے
واضح رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے جنہیں جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن ٹربیونل میں چینلج کیا تھا
این اے 133 کی سیٹ ن لیگی رہنما پرویزملک کی وفات پر خالی ہوئی تھی، اس سیٹ پر الیکشن پانچ دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ، تاہم صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتا ہے ،قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار
ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا