استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جعلی اکاونٹس کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاونٹس بنا بنا کر سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں کا اپنا مائنڈ سیٹ عیاں ہو گیاہے ،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس "مائنڈ” کو "سیٹ” کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ ملک مخالف مائنڈ سیٹ نہ بن سکے ، جعلی اکاونٹس بیرونی امداد کی ایک شکل ہے جسے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا ، ملکی مفاد قربان کر کے ذاتی مفاد حاصل کرنے والا کبھی قوم کا سچا لیڈر نہیں ہو سکتا ،عدت میں خدمت کا صلہ پانے والی خاتون اول نے سابق وزیر اعظم کو ذہنی مفلوج بنائے رکھا ،پاکستان ایک زندہ حقیقت ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی۔ اس کے مخالف ایسے عیاں ہوتے رہیں گے، استحکام پاکستان پارٹی ایسے تمام اکاونٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ، آئی پی پی ان اکاونٹس پر ہونے والی ملک مخالف سرگرمیوں کی بھی پر زور مذمت کرتی ہے، ملک کو خوشحال کرنے والوں اور ملک کو بدحال کرنے والوں میں فرق واضح ہو چکا ہے،
قبل ازیں ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہپی ٹی آئی نے پروپیگنڈا مہم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ جان برکس کے نام سے اکاؤنٹ بنایا لیکن تصویر جینزبش کی لگائی۔ جینزبش کا نام جان برکس رکھ کر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا۔ جینزبش بطور کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔ عمران نیازی اور بشری بی بی نے جھوٹ، پروپیگنڈا، بہتان تراشی کو پروان چڑھایا ہے۔
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا کرپٹ آدمی، زکوٰۃ، خیرات سے لےکر جعلی نکاح ناموں تک ان تمام جرائم کا نہ صرف ملزم ہے بلکہ ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ، جعلی اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ جیسے تمام جرائم ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ ہے۔
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’