پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں پھراضافہ کردیا گیا

0
60

اسلام آباد:پٹرول،ڈیزل،گیس کے بعد اب بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔

نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔پاکستان اس وقت سخت مہنگائی کے دباومیں ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ گیس کی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا رہی ہے ، اس سلسلے میں‌ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

 

ہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔دوسری طرف اس قیمت کے بڑھ جانے کےبعد عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے

گیس کی بڑھتی ہوئی اور بے قابو قیمتوں سے پریشان ہوکر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزمیں جنریٹر کے استعمال سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نسبت سی این جی اب بھی بہت سستی ہے۔

 

شیخ رشید کی مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد عوام اور شوبز ستارے بھی شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

ملک میں مہنگائی 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی میمز بنا کر حکومت پر طنز کررہے ہیں۔

Leave a reply