پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی مذمت،بڑا مطالبہ کر دیا
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی مذمت،بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے متنازعہ کتابوں پر پابندی عائد کرنے کی پاداش میں ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحال کیاجائے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے نجی و عالمی پبلشرز کی نظریہ پاکستان کے بر خلاف100 کتابوں اور نجی سکولز میں پڑھائی جانے والے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کرنے کی پاداش میں ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور حسین ناصر کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے کی مذمت کر دی ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ منظور حسین ناصر کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بناناملک دشمن مافیااور نظریہ پاکستان مخالفین کی طاقت کا گھناؤنا ثبوت اور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوتہے،فوری بحال کیا جائے۔ سکولز میں ملک ومذہب کے خلاف پڑھائی جانے والی کتابوں کی جانچ کر نے والے ایماندار افسر کو ہٹانااسلام، قومی سلامتی، امن کے خلاف مواد پر مبنی کتابوں پر پابندیاں اٹھانے کی سازش اور حکومتی کمزوری کی دلیل ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بین کردہ کتب کے معاملے قومی اور اسلامی نظریات کے خلاف اگر کوئی بات ہو گی تو ہم اسکی بھرپورمخالفت کریںگے،پبلشرزاور زمے دار افسران کو بلیک لسٹ کیاجائےاور انکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کاشف مرزا نے سوال اٹھایاکہ اگر بین کردہ کتب میں مواد دو قومی نظریہ سے متصادم ہے تو پورے ملک میں یہ کتابیں کیوں پڑھائی جارہی ہیں،وہاں دو قومی نظریہ سے متصادم مواد کا کسی کو خیال کیوں نہیں آیا؟دیگر صوبوں میں ان کتب پر پابندی کیوں نہیں لگی؟ جو بچے یہ کتب سالوں سے پڑھ چکے ہیں اب انکی معلومات میں تبدیلی کیسے کی جائے گی؟معاملے پراعلی سطحی عدالتی کمشن کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بین کتب کواستعمال کرنے کی اجازت کب اورکس نے کیسےدی۔انکے خلاف بھرپور کارروائی ہونے چاہیےبین کردہ قابل اعتراض کتب کےمعاملے پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پاکستان نے حکومتی اقدام کی حمایت کی،لیکن سوال ہے کہ اگر کتابوں میں مواد قابل اعتراض تھا تو اتنے سالوں تک ایکشن کیوں نہیں ہوا؟ سکول رجسٹریشن ایکٹ کے تحت سکولز پابند ہیں کہ وہ حکومت کے منظورشدہ مسودے پر مبنی کتب ہی پڑھاسکتے ہیں لیکن اگر پبلشر این او سی لیے بغیر قابل اعتراض کتب شائع کرتے ہیں توپبلشرز ذمہ دارہیں۔ ملک میں اتنے عرصے غیر منظور شدہ نصابی کتب پڑھائی جاتی رہیں کسی کو خبر نہ ہوئی،جائزہ لینے والے قابل اور ایماندار افسر کو ہٹانے سے بدنیتی واضح ہے
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 2019 کے سلیبس کے خلاف رٹ پر عدالت کا بڑا حکم