سانحہ آرمی بپلک اسکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد گرفتار

0
52

سانحہ آرمی بپلک اسکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا ہے

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد جان ولی عرف شینا کو کارخانو مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،ملزم کا تعلق باڑہ خیبر سے ہے،دہشت گردسال 2014 میں آرمی بپلک اسکول حملے میں مطلوب تھا،

سی ٹی ڈی نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے شہری سے 60 لاکھ بھتہ مانگنے والامبینہ دہشتگرد گرفتارکرلیا گیا ہے ملزم حماد اشرف نے شہری کو بھتہ کیلئے دھمکی آمیز خط بھیجا تھا، سی ٹی ڈٰی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے،

قبل ازیں ہرنائی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور زیارت ریزیڈئینسی پر حملہ میں ملوث مبینہ دہشتگرد سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے، مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے,دہشت گردوں کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

قبل ازیں گزشتہ روزسی ٹی ڈی پشاور کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے چند دہشت گرد ضلع خیبر سے ضلع پشاور میں دہشتگردانہ کارروائی کی غرض سے منتقل ہو رہے ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے تختہ بیگ جمرود میں ناکہ بندی کی، اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالواحد ولد لعل سید جبکہ دوسرے کی شناخت حضرت خان ولد زرنور کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے دو دستی بم، دو عدد 30 بور پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ٹیم مقرر کر دی،

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی

Leave a reply