عرب امارات کے حکمران شیخ محمد کو بڑا صدمہ، دبئی سوگ میں ڈوب گیا

0
39

عرب امارات کے حکمران شیخ محمد کو بڑا صدمہ، دبئی سوگ میں ڈوب گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

شیخ محمد نے تصدیق کی کہ میرابھائی میرا ساتھی اس دنیامیں نہیں رہا ، شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، آج شیخ محمد نے انکی موت کا اعلان کیا ہے، شیخ ہمدان بن راشد وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں

شیخ حمدان بن راشد کی وفات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ انا اللہ وانا الیہ راجعون، آج دبئی میں اس کا ایک آدمی، ایک دوست، ایک ساتی، محبت کرنے والا بھائی چل بسا،آج دبئی میں یوم سوگ ہے، دبئی کا ہر شخص افسردہ ہے، دبئی کو ایسا افسردہ پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا

ایک اور صارف نے لکھا کہ خدا کے ذات کے سوا کوئی اور طاقتور نہیں، اور ہم خدا کے ہیں اور اسی کی طرف ہم لوٹ آئیں گے .. خدا شیخ ہمدان بن راشد پر رحم فرمائے ، اور جنت میں اس کا آرام گاہ بنائے۔ ہم نے ایک فیاض شیخ ، ایک نرم باپ اور ایک عقلمند رہنما کھو دیا ہے .. خدا شیخ ہمدان پر رحم کرے ، اور اس کو معاف کرے ،

Leave a reply