معروف بھارتی ڈائریکٹر اور ہدایتکار بونی کپور کے بیٹے اور بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے- نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
باغی ٹی وی : نیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، تعداد 41 لاکھ سے تجاوز ،اطلاعات کے مطابق بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد سامنے آنےکا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 90 ہزار 633 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہزار 65 اموات ریکارڈ کی گئیں حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کورونا متاثرین کے تعداد کے حوالے سے امکان ہے کہ بھارت دوسرے نمبر پر آ جائے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز اب تک امریکا میں سامنے آئے ہیں جہاں 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ برازیل 41 لاکھ 23 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، تیسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں 41 لاکھ 14 ہزار کیسز کا اندراج ہو چکا ہے۔
بھارت میں کورونا سے 70 ہزار 704 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا بھر میں تیسری بڑی تعداد ہے جب کہ برازیل ایک لاکھ 26 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
6 ستمبر کو جہاں بھارت بھر میں 90 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، وہیں اہم شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔
اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
https://www.instagram.com/p/CEydxJNp3mB/?igshid=eyl0loo211a7
اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں-
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سحت کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے-
ارجن کپور نے کہا کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے لیکن مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس وبائی مرض پر جلد ہی قابو پالیں گے-
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن کپور کو کورونا کہاں سے لگا اور وہ آخری دنوں میں کن کن افراد سے ملتے رہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے اہل خانہ یعنی والد بونی کپور اور بہن جھانوی کپور سمیت دیگر افراد بھی کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے۔
اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-
ارجن کپور انٹاگرام اسکرین شاٹس
کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔
علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔
اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔گزشتہ روز بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی
کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…
بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی
بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات
کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل