آرمینیا کی پارلیمنٹ جنگ کا میدان بن گئی

0
37

آرمینیا کی پارلیمنٹ جنگ کا میدان بن گئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ گھڑا ہو گیا. پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب وہاں کے مبمبر پارلیمنٹ نے حکومت کے سامنے شدید احتجاج کیا اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ آزربائی جان کے سامنے سرنڈر اور کیوں گھٹنے ٹیکے گئے . اس وجہ سے پارلیمنٹ‌ میدان جنگ بن گیا . واضح رہے کہ آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا سے اپنے علاقے کو حاصل کرنے کے لیے کافی فوجی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آرمینیا کی فوج کو پسپائی کرنا پڑی ہے .

نیگورنو کاراباخ تنازعے پر ڈیڑھ ماہ سے جاری جنگ میں آرمینیا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کاراباخ کا قبضہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا،آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا آرمینیا اپنی مرضی سے نہیں جا رہا بلکہ آذربائیجان نے علاقہ جنگ میں فتح کیا ہے

دوسری جانب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں سے جاری شدید جنگ روسی مداخلت کے بعد پھر تھم گئی، دونوں ملکوں نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے، روس نےمتنازعہ علاقے نگورنو کراباخ میں اپنے امن دستے تعینات کردیئے۔

Leave a reply