آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ہو گا سینیٹ سے منظور

0
39
parliment

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ہو گا سینیٹ سے منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے مسلح افواج سے متعلق ترامیم کے بل متفقہ طور منظور کر لیے۔ جس کے بعد بل منظوری کیلئے آج بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہو گا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ بل پیش کیا جائے گا،سینیٹ کا اجلاس آج تین بجے ہو گا جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے.

قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین ولید اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ترامیم واپس لینے پر کمیٹی نے ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ کسی جماعت کی طرف سے کوئی ترامیم پیش نہیں کی گئیں، اب بل کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

قبل ازیں یہ بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا،جماعت اسلامی، جے یو آئی ف نے بل پیش ہونے کے دوران علامتی احتجاج کیا، بل وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں پیش کیا، وزیراعظم عمران خان اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اجلاس میں پہنچ گئے تھے، اجلاس میں بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی آپس میں بات چیت کرتے رہے،

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چھ ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قانون سازی نہیں کرتی تو صدر مملکت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔43صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دو صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اب معاملہ پاکستان کے منتخب نمائندوں کی طرف ہے، پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے۔

Leave a reply