آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ایک اور ایوارڈ

0
53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ایک اور ایوارڈ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ سے نوازا گیا، آرمی چیف کو ایوارڈ شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو بحرین کے دورے کے موقع پر بحرین کا اعلی فوجی ایوارڈ عطا کیا گیا ، بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان نے آرمی چیف کو ایوارڈ دیا۔

آرمی چیف کو ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ دینے کیلئے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

خیال رہے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات ہیں اور ماضی میں ان کے اعلی قائدین اکثر ایک دوسرے ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔

دونوں ممالک نے تجارت ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر بڑے پیمانے پر اپنے تعلقات استوار کیے ہیں۔

بحرین پاکستانی مزدوروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جو اپنے وطن کو ترسیلات بھیج کر اپنی قوم کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔

Leave a reply