پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے

راولپنڈی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی، اس دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے ۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Shares: