آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

0
44

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،خطے کی صورتحال سمیت افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا،اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے، تاکہ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے ساتھ مل کر انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

Leave a reply