آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 51ویں پی این ایس اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول اورقومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان نیوی کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری پڑی ہے۔۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی وہ ناقابل شکست فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔

Comments are closed.