آرمی چیف کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار
باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدرممنون حسین کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے . آرمی چیف نے دعا دیتے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کوصبر دے، نیول چیف نے بھی سابق صدر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہارکیا. مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی .
سابق صدر کی وفات پر پاکستان کی اعلیٰ سیاسی ، حکومتی اور عسکری شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے پسماندگان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے. .
خیال رہے کہ سابق صدر ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے.ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے
ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔سابق صدر ممنون حسین پاکستان کے بارہویں صدر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں
ممنون حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی منصب کے انتخاب میں حصہ لیا تھا. ممنون حسین 1940ء میں بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے تھے
قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے پاکستان آ گیا تھا. سابق صدر ممنون حسین نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے گریجویشن کی تھی
ممنون حسین مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے۔ ممنون حسین 1997 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے،