آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ڈاکٹر کا چودھری شجاعت کا طبی معائنہ

0
44

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ڈاکٹر کا چودھری شجاعت کا طبی معائنہ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ڈاکٹر نے چودھری شجاعت کا طبی معائنہ کیا . پرنسپل سروسز اسپتال پروفیسر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز کی نسبت چوہدری شجاعت کی طبیعت بہتر ہے اور ان کی آکسیجن بھی اتار دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کا بلڈ پریشر بہتر ہوا ہے اور سانس بھی خود لے رہے ہیں۔پروفیسر امجد کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے چیک کرنے کے بعد ٹرینمنٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے، اور چوہدری شجاعت حسب ضرورت بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھیجے گئے پلمونولوجسٹ بریگیڈیئر ارشد نسیم نے چوہدری شجاعت کو دیکھا۔

پرنسپل سمز کا کہنا تھا کہ نروس سسٹم کی ایک بیماری چوہدری شجاعت حسین کو ہے، بلغم نہ نکلنے سے چوہدری شجاعت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں کورونا زیادہ ہو رہا ہے اس لیے چوہدری شجاعت کو سروسز اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کچھ دنوں سے علیل ہیں ہسپتال داخل ہیں ان کی سروسز ہسپتال میں عیادت کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد سیاسی رہنماؤں نے ٹیلیفون پر ان کی عیادت کی جن میں جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان شامل ہیں۔ ہسپتال آنے والی شخصیات نے وہاں موجود سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین اور حسین الٰہی سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

Leave a reply