اداکارہ عروج ناصر جنہوں نے پہلی شادی اداکار نعمان مسعود کے ساتھ کی ان میں سے انکی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں میں شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، نعمان مسعود سے راہیں جدا کرنے کے بعد زویا ناصر کو دوسری شادی کی آفر کیسے آئی اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھی میری ایک بیٹی بھی ہے اس کےلئے میں فکر مند رہتی تھی، میرے دوسرے شوہر میرے اسکول فیلو رہ چکے ہیں سکول کے دور میں ہماری بہت دوستی تھی لیکن جب ہمارا سکول ختم ہوا تو ہم اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے،
”میرا شوہر لندن میں رہتا تھا اس کے تین بچے ہیں لیکن اسکی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب چل رہے تھے” تو انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کر لیا کیونکہ میں بھی طلاق یافتہ تھی اور مجھے بھی سہارے کی ضرورت تھی. انہوں نے کہا کہ میںاس وقت ایک بہترین زندگی بسر کررہی ہوں.اور میرا دوسرا شوہر بہت اچھا ہے وہ میرا اور میری بیٹی کا بہت خیال رکھتا ہے.